Friday, October 28, 2011

عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت کا دورہء خوشاب

خوشاب: عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اضلاع کی ترقی کے لیے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشل پارٹی کے مرکزی رہنما افراسیاب خٹک نے سینیٹر زاہد خان اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ دورہ خوشاب کے دوران کٹھہ سگھرال میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشل پارٹی کی حکومت خیبر پختونخواہ میں ان اضلاع کو جہاں سے معدنیات نکلتی ہیں کروڑوں روپے کی رائلٹی دیتی ہے جو ان اضلاع کی ترقی پر خرچ ہوتی ہے۔ انہوں‌ نے ضلع کرک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال کرک کو معدنی رائلٹی کی مد میں پینسٹھ کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ جلسہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں محلہ بدلی والا خوشاب میں عمر خان مائینز کنٹریکٹر کے گھر پر ظہرانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالاباغ کے مسئلہ پر تین صوبے مخالف ہیں اور ایک حامی ہے نیز اس کے متبادل منصوبے موجود ہیں تو اس پر اصرار نہیں کرنا چاہیے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے حامیوں نے ضلعی تنظیم سازی کے لیے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع خوشاب کی صدارت کے لیے مائینز لیز ہولڈر ملک ثناءاللہ اعوان کا نام زیر غور ہے۔ 

No comments:

Post a Comment