Wednesday, December 7, 2011

صدرِ آصف علی زرداری ۔۔۔۔۔۔ بیمار۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔۔ فرار۔۔۔۔۔۔ چہ مگوئیاں و قیاس آرائیاں

صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری گذشتہ شب دل کا ہلکا دورہ پڑنے کی وجہ سے فوری طور پر ائیر ایمبولینس کے ذریعے دوبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ جہاں آج ان کی اینجیو پلاسٹی ہو نے والی ہے۔
صدر کے اچانک بیمار ہو کر بیرونِ ملک چلے جانے کے حوالے سے اندرون و بیرونِ ملک میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ صدر مملکت بیمار نہیں ہوئے خطرے کی بو سونگھ کر پتلی گلی سے نکل گئے ہیں۔ 
ایک غیر ملکی اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ صدر بیماری کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیں گے کیونکہ ان پر میمو گیٹ سکینڈل کی وجہ سے بہت زیادہ دباؤ ہے۔ 
پاکستانی صحافی رؤف کلاسرا نے اپنی ایک نیٹ ریپورٹ میں کہا ہے کہ یکم اور دو سسمبر کی درمیانی رات ایوان صدر میں اس وقت بہت سراسیمگی پھیل گئی جب سب فون لائنیں بند کر دی گئیں۔ یوں محسوس ہوتا تھا کہ سپریم کورٹ میمو گیٹ سماعت کے بعد صدر کو شاید گرفتار کیا جارہا ہے۔ 
ایوان صدر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صدر مملکت اپنے معمولی چیک اپ کے لیے دوبئی گئے ہیں۔ انہیں کوئی خاص تکلیف نہیں ہے۔

No comments:

Post a Comment